اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیرکیسے حل ہوگا؟اہم وفاقی وزیرکابیان سامنے آگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تجویز پیش کی جس میں چین نے ہانگ کانگ ، تائیوان اورمکاؤ کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا ، دنیا متفق ہے کہ جنگ کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے ،جنگ سے ملکوں میں دشمنی ہوسکتی ہے لیکن موقف نہیں منوایا جا سکتا۔ کشمیر کے حوالے ہفتہ کو یہاں گول میز کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خون کے دریا کو عبور کرنا مشکل کام ہے ۔ہم سب کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں ،کشمیر کی آزادی کے لئے پس پردہ اور منظر عام پر مذاکرات کیے گئے ، جب بھارت میں تنگ نظری کی بات کی گئی سب سے زیادہ رد عمل بھارت میں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھی اسی قیادت کے ہاتھ کامیابی ملے گی،پاکستان میں بہتری قیادت کی وجہ سے ہے،دنیامتفق ہے کہ جنگ کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے ملکوں میں دشمنی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن موقف نہیں منوایاجاسکتا،ہم سب کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، جنگ کے ذریعے دشمنی پیدا ہوتی ہے،جب بھارت میں تنگ نظری کی بات کی گئی سب سے زیادہ ردعمل بھارت میں ہوا،۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ مسئلے بات چیت ،سفارتی تعلقات بڑھانے سے حل ہوتے ہیں،جنگ سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے اندران لابیزکی مددکرسکتے ہیں جوانسانی حقوق پرکام کرتی ہیں،خون کے دریا کوعبورکرنامشکل کام ہے۔پرویزرشیدنے کہا کہ کشمیرکی آزادی کیلئے پس پردہ اورمنظرعام پرمذاکرات کیے گئے،چین نے ہانگ کانگ،تائیوان اورمکاؤکیلیے طاقت کااستعمال نہیں کیا،کشمیرکیلئے وہی راستہ اختیارکریں جوہم نے ہانگ کانگ،تائیوان اورمکاؤ کیلئے کیا۔ہم سب کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں، جذباتی ہوکرنتائج اخذنہیں کرنے چاہئیں،مسئلہ کشمیرپرجنگ بھی لڑی، مذاکرات بھی ہوئے،تحاریک کومنزل تک پہنچانے کیلئے مختلف راستے اختیارکئے جاتے ہیں،سوچ اورفکرپرپابندیاں لگانے سے منزلیں دورہوجاتی ہیں،سوچ اورفکرپر پابندیاں نہیں لگائی جاسکتیں،مسائل کاحل بات چیت اورصلح جوئی سے ہی نکالاجاسکتاہے،دنیاکے کسی مسئلے کوجامدسوچ سے حل نہیں کیاجاسکتا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…