حیدرآبا(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناھیوں،اعظم جہانگیری ودیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے 28 کیس ملٹری کورٹ میں بھیجے ہیں شہید خالد سومرو کا کیس ابھی تک کیوں نہیں بھیجا گیا ؟ پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت کے اس طرز عمل کے خلاف جے یوآئی نے26 دسمبر کو پورے سندھ میں دھرنے دیگی تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ 26 دسمبر صبح 9 بجے ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد کراچی کے تمام داخلی راستوں حَب چوکی‘ گھگر پھاٹک‘ سہراب گوٹھ‘ سجاول ٹھٹھہ ‘ سکرنڈ بائی پاس‘ ببر لو بائی پاس‘ جیکب آباد بائی پاس‘ کموں شہید‘ کشمور ڈیرہ موڑ‘ لاڑکانہ بائی پاس‘ رتوڈیرو بائی پاس پر تاریخی دھرنے دیئے جائیں گے۔ جے یو آئی کے کارکن 26 جنوری کو 2بجے تمام متعین کردہ مقام پر پہنچ کرپرامن احتجاج کریں‘ اہل مدارس اس دن اپنی پڑھائی کی تمام کلاس ان متعین کردہ مقامات پر لگائیں گے