اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

25دسمبرکوکون کون سی شخصیات پیداہوئیں ؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) 25 دسمبر نہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام، قائداعظم محمدعلی جناح اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم نواز شریف کی تاریخ پیدائش ہے بلکہ مختلف عالمی موجودہ اور سابق حکمراں جیسے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو (1971) بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی (1924) مصر کے سابق صدر انوار السادات (1981-1918) الجزائر کے سابق صدر احمد بن بلا (2012-1916) اور سوڈان کے صادق المہدی (1935) بھی اسی دن پیدا ہوئے۔ اردن کے شاہ حسین مرحوم کی ملکہ عالیہ الحسین (1948) بھی 25 دسمبر کو پیدا ہوئیں تاہم جن کی یہ تاریخ وفات ہے ان میں رومانیہ کے سابق صدر نکولائی چائو سسکو (1918) اور ان کی اہلیہ اول نائب وزیراعظم ایلینا (1916) کو 25 دسمبر 1989 کو سرسری سماعت کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔ اس کے علاوہ جن رہنمائوں نے 25 دسبر کو وفات پائی ان میں ترکی کے سابق صدر اور بعدازاں وزیراعظم عصمت انونو (1973-1884) بھارت کے ساتویں صدر گیانی ذیل سنگھ (1994-1916) وینزویلا کے صدر کارلوس پیریز (2010-1922) اور سابق سعودی بادشاہ خالد بن عبدالعزیز کی اہلیہ سیتا بنت فہد شامل ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہنگری کا ایک مسیحی ریاست کی حیثیت سے قیام 25 دسمبر 1000 کو عمل میں آیا۔ 25 دسمبر 1947 کو چین کا آئین لاگو ہوا۔ مزید یہ کہ کیتھولک کلیسا کے کئی پوپ اسی روز منتخب ہوئے اور اکثر یورپی بادشاہوں کی تاجپوشی 25 دسمبر کو ہی عمل میں آئی۔ تاریخ کے طالب علم جانتے ہوں گے کہ 25 دسمبر 1991 کو میخائل گورباچوف نے صدارت چھوڑنے اور سوویت یونین کی تحلیل کا اعلان کیا۔ اس کے دوسرے ہی دن یوکرائن ریفرنڈم کے بعد علیحدہ ہوگیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…