کراچی(ویب ڈیسک)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھال لئے۔قائد اعظم محمد علی جناح کے 139ویں یوم ولادت کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزار پرگارڈز کے فرائض سنبھالے،اس سے پہلے پاکستان ائرفورس رسالپور اکیڈمی کےگارڈزمزارقائدپرتعینات تھے۔تقریب سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا۔مہمان خصوصی کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی میجرجنرل ندیم رضانےپریڈکاجائزہ لیا۔پریڈ کے بعد مزار پر تلاوت قرآن پاک ہوئی،مہمان خصوصی نے مزار پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔