بہاولپور(ویب ڈیسک)بہاولپورکی تحصیل احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 8سالہ بچی سمیت4 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ میں صادق آباد سے لاہور جانے والی مسافر کوچ ٹول پلازہ کے قریب الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں ایک 8سال کی بچی بھی شامل ہے۔ حادثے میں 20مسافر زخمی بھی ہوئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں مریضوں کا علاج جاری ہے۔