لودھراں(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں حکمران جماعت 40ہزار ووٹوں سے ہارگئی ہے ¾فوج کے پولنگ سٹیشنز اندر اور باہر کھڑے ہونے سے بہت فرق پڑا ہے ¾ حقائق سب کے سامنے ہیں ،جہانگیر ترین کی فتح حق اور سچ کی فتح ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقائق سب کے سامنے ہیں ،جہانگیر ترین کی فتح حق اور سچ کی فتح ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں فوج کی موجودگی سے بہت فرق پڑا ،آئندہ کا لائحہ عمل جلسے میں طے کروں گا۔انہوںنے کہاکہ عوام نے نئے پاکستان کو ووٹ دیا ہے،لودھراں میں دو حکومتوں اور کسان پیکیج کو شکست ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ظالمانہ نظام نے بار بار جہانگیر ترین کو ناکام بنایاجہانگیر ترین نے پارٹی سپیرٹ کے مطابق ہار نہیں مانی ۔