لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کو ” سہارا“ مل گیا ،ایاز صادق اورسعد رفیق کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد مشکلات سے دوچار پی ٹی آئی کی سیاست کو لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی سے ایک مرتبہ پھر ” سہارا “ مل گیا ،پی ٹی آئی اب بھرپور اپوزیشن کےساتھ الیکشن ٹربیونل میں دائر این اے 122کی دوسری انتخابی عذر داری کو منطقی نتیجے تک پہنچانے اور خواجہ سعد رفیق کے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کو ختم کرانے کیلئے نئے جذبے سے جدوجہد کا آغاز کرے گی ۔ ملکی سیاست پر نظر رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے جن چار حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ان میں شامل لودھراں کے حلقے میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی نے اس کے دھاندلی کےخلاف مسلسل شور شرابے سے عوام کےلئے بیزاری کا سبب بننے والی سیاست کو دوبارہ سہارا مل دیا ہے اور اس سے اسے نئی توانائی بھی میسر آئی ہے ۔ پی ٹی آئی اب نہ صرف بھرپور اپوزیشن کرے گی بلکہ انتخابی دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوںمیں زیر معاملات معاملات کو بھی نئے جذبے سے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرے گی ۔