اسلام آباد(نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی سے اجازت لینی ہے، وفاقی حکومت کسی سے انتقام نہیں لے رہی، رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کی تین میں سے پونے تین باتیں مان لی گئی یں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لودھراں میں جہانگیر ترین کو ان کی محنت کا پھل ملا، حق نمائندگی بیلٹ سے ملتا ہے، کنٹینر کی چھت سے نہیں