خیرپور(نیوزڈیسک) سندھ کے ضلع خیرپورمیں ایک مزارایسابھی ہے جہاں لوگ منت پوری کرنے کے لئے گدھوں کاچڑھاواچڑھاتے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیرپورمیں درگاہ راجن قتال جہانیاں پرکئی برسوں سے لوگ اپنی منتیں پوری کرنے کے لئے آرہے ہیں اورجب ان کی منت پوری ہوتی ہے تووہ گدھوں کاچڑھاواچڑھاتے ہیں ۔اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ راجن قتال جہانیاں جوکہ اس جگہ دفن ہے ان کوگدھوں سے بہت پیارتھااوروہ اکثرگدھوں کی سواری کرناپسند کرتے تھے ۔اب بھی اس درگارہ میں چڑھاوے کے لئے لائے جانے والے گدھے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔