کابل(نیوزڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے ۔یہ بات افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمرنے کابل میں پاک افغان غیر سرکاری سکیورٹی ڈائیلاگ کے شرکاءسے گفتگو میں بتائی ۔عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت کا مقصد افغان صدر کی جانب سے پاکستانی سیاسی رہنماﺅں سے دو طرفہ تعلقات اور خصوصی طورپر افغانستان , پاکستان اور خطے میں امن وامان کےلئے مشاورت کر نا ہے ۔ یاد رہے کہ افغان صدر کی دعو ت پر پشتون سیاسی رہنما اسفند یار ولی خان ¾محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاﺅ نے رواں ماہ کابل کادور ہ کیا تھا ۔حنیف اتمر نے کہاکہ افغان صدر نے پاکستان اور افغانستان کے غیر حکومتی ڈائیلاگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی رابطوں کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی سطح پربھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے ۔