لاہور( آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدکو ویڈیو سکینڈل کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کا آغازکر دیاہے ،تفتیشی ٹیم نے تین گھنٹے تک صوبائی وزیر کو الزامات سے آگاہ کیا اور انہیں جلد تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کے خلاف ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے انکوائری کی شروع ہو گئی ہے اسی سلسلے میں صوبائی وزیر کو نیب لاہور کی جانب سے طلب کیا گیا جس پر گزشتہ روز رانا مشہود احمد نیب لاہور میں تفتیشی ٹیم کے سامنے تین گھنٹے تک پیش ہوئے جہاں انہیں الزمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ رانا مشہود احمد کو الزامات کے حوالے سے جلد تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔اس حوالے سے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ تمام الزامات سیاسی بنیادوں پرلگائے گئے۔ نیب کی جانب سے الزامات کے حوالے سے سوال نامہ دیا گیا ہے رانا مشہود احمد کے قریبی زرائع نے بتایا کہ جلد رانا مشہواپنے وکلائ سے قانونی مشاورت کے بعد تحریری جواب جمع کرا دیں گے۔