راولپنڈی(آئی این پی )گلریز تھری میں گیس لیکج کے باعث گھر میں موجود ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ راولپنڈی کے علاقے گلریز تھری میں گھر میں گیس بھر جانے سے ماں اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ گھر کے تین افراد کو بیہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکج سے متاثرہ تینوں افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ سردیوں میں پنجاب بھر میں گیس ہیٹر کے استعمال سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور گیس کی کمی کے باعث ہیٹربند ہوجاتے ہیں اورگیس آنے کی صورت میں گھروالے اکثرہیٹربند کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔