کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاق کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے خط وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاق رینجرز کو دیئے گئے اختیارات واپس لے ،وفاق کا یہ اقدا سندھ حکومت اور اسمبلی کے خلاف ہے۔خط کے مطابق18ویں ترمیم کے بعد آرٹیکل 147کے تحت حق صوبے کو دیا گیا۔متن میں مزید کہا گیا کہ وفاق کا رینجرز کو اختیارات دینا صوبائی حکومت کی خود مختاری میں مداخلت ہے