اسلا م آ باد(آن لائن) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ? کے متعلق حیرت انگیز مماثلت !قائد اعظم محمد علی جناح ? سے متعلق 3تاریخیں ہمیشہ ایک ہی روز آتی ہیں،14اگست کو جو دن ہو گا وہی قائد اعظم ? کی پیدائش اور وفات کا ہوتا ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ? کا یوم پیدائش 25دسمبر،یوم وفات11ستمبرجبکہ پاکستان کا یوم آزادی14اگست کو ہوتا ہے سب سے پہلے 14اگست آتا ہے اس روز جو دن ہو گا11ستمبراور25دسمبر کو بھی وہی دن ہو گا ایسا ہر سال ہوتا ہے۔مثال کے طور پرسال2015ئ میں14اگست کو جمعہ کا دن تھا جبکہ11ستمبر کو جمعہ تھا اور25دسمبر کو بھی جمعہ کا ہی دن ہے۔گزشتہ برس2014ئ میں اسی طرح تھا14اگست2014ئ کو جمعرات کا دن تھا جبکہ11ستمبر اور25دسمبر 2014ئ کو بھی جمعرات کا ہی دن تھا۔سال2016ئ میں بھی بانی پاکستان کا یوم پیدائش 25دسمبر،یوم وفات11ستمبراوریوم پاکستان14اگست ایک ہی دن یعنی ہفتہ کا روز ہو گا۔#