اوورسیز پاکستانی سولیڈیریٹی تنظیم نے بلاول کے لندن داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا
24
دسمبر 2015
لندن ( آئی این پی ) اوورسیز پاکستانی سولیڈیرٹی نامی تنظیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے پروٹوکول کی وجہ سے کراچی میں دس ماہ کی بچی کی ہلاکت کے خلاف لندن میں شکایت دائر کر دی جس میں بلاول بھٹو زرداری کے لندن آنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے دس ماہ کی بسمہ نامی بچی کی ہلاکت کے خلاف اووسیز پاکستانی سولیڈیرٹی نامی تنظیم نے لندن میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف شکایت درج کی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری کے لندن آنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 29 دسمبر کو پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں