ڈھاکا(ویب ڈیسک)پاکستان نے بدھ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی ایک خاتون سفارتکارفارینہ ارشد کو وطن واپس بلا لیا ہے۔قبل ازیں اس سفارتکار کا نام مبینہ طورپر مشتبہ مسلم شدت پسندوں کی مالی معاونت کرنے میں سامنے آیا تھاجن پر جاسوسی کے جر م میں مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔یہ بات ایک بنگلا د یشی افسرنے کہی ہے۔ڈھاکامیں پاکستانی ہائی کمیشن میں سیکنڈسیکرٹری کو بدھ کی دوپہر کو واپس اسلام آبادبلالیا گیا ہے۔یہ اقدام ڈھاکا کی جانب سے غیر سرکاری طورپر ان کی روانگی کے سوال پر کیا گیا۔یہ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے ایک اورعہدیدارنےنام نہ بتانے کی شرط پر کہی ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں کسی تبصرہ سے گریز کیاہے۔