لودھراں (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور حلقہ این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں امیدوار برائے قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے اب تک کے نتائج پر اطمینا ن کا اظہار کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ آج پولنگ کے دن دھاندلی نہیں ہوئی لیکن پری پول دھاندلی ضرور ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ابھی تک نتائج حوصلہ افزا ہیں ،حلقے میں فوج کی تعیناتی سے کافی فرق پڑا ہے اور تحریک انصاف ان علاقوں سے بھی جیت رہی ہے جہاں پہلے ہاری تھی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ میں دھاندلی نہیں ہوئی البتہ پری پول دھاندلی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف گزشتہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگا دیتی ہے۔لاہور کے حلقے 122سے عبد العلیم خان اوراوکاڑہ کے حلقے 144سے اشرف سوہنا کی شکست پر بھی تحریک انصاف نے دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔