لودھراں(نیوزڈیسک) لودھراں میں آج ناممکن ممکن ہوگیا،اب تک کے آنے والے نتائج کے مطابق 180پولنگ سٹیشنز میں سے ن لیگ ایک بھی پولنگ سٹیشن پرنہیں جیت سکی ۔تمام پولنگ سٹیشنز تحریک انصاف نے جیت لئے ۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیر خان ترین نے 85517جبکہ ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ نے 60601ووٹ لے کردوسرے نمبرپرہیں،ابھی تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارکو24916ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ابھی تک 194پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔