کراچی (نیوزڈیسک) وزیر صحت سندھ جام مہتاب حسین نے 10 ماہ کی بسمہ کی ہلاکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں مریضوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ سول اسپتال میں مریض آرہے تھے۔ سول اسپتال میں بنایا گیا ٹراما سینٹر پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ بچی اسپتال کے احاطے میں جاں بحق نہیں ہوئی۔