لودھراں(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ این اے 154 میں ان کی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہوئی ہے نتیجے سے ثابت ہو گیا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ، آج ریٹرنگ آفسران سے نتائج لے کر ہی گھر جاؤں گا بدھ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں حمایت پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کیا انہوں نے کہا کہ آج کی کامیابی میری نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہے اور اس حلقے کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی رات کے وقت ہمارے ساتھ برا ہوا تھا آج تو ریٹرنگ آفیسران سے نتائج لے کر ہی گھر جاؤں گا