اسلام آباد(نیوزڈیسک) لودھراں میں ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد جہانگیرترین نے ن لیگ کولتاڑناشروع کردیا۔انہو ں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سن لیں ،آج سے ن لیگ کاسورج غروب ہوناشروع ہوگیا ہے ،انہوں نے ن لیگ کوللکارتے ہوئے کہاکہ نوازشریف تیاری کرلیں ،میں ڈھائی ارب روپے لینے آرہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ آج کی فتح عوام کی فتح ہے .انہوں نے کہاکہ لودھراں کے باشعورعوام نے وزیراعظم کے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کومستردکرکے ثابت کردیاہے کہ لودھراں کے عوام کوکسی بھی حربے سے خریدانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس کاثبوت آج سامنے آگیاہے ۔