اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کل لودھراں کادورہ کریں گے اورایک بجے تحریک انصاف کے کھلاڑیوں سے خطاب کریںگے ۔ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد جہانگیرخان ترین نے کہاکہ عمران خان کل لودھراں کادورہ کریں گے اورریلی کی قیادت کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں کے باشعورعوام نے وزیراعظم کے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کومستردکرکے ثابت کردیاہے کہ لودھراں کے عوام کوکسی بھی حربے سے خریدانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جس کاثبوت آج سامنے آگیاہے