اسلام آباد(نیوزڈیسک) لودھراں سے ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ جو آج ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیرخان ترین سے موصولہ نتائج کے مطابق بری طرح ہاررہے ہیں ۔اس سے قبل صدیق خان بلوچ نے 2013کے انتخابات میں آزادحیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اوربعد میں ن لیگ کی حکومت کی حمایت کااعلان کیاتھاجبکہ اس سے قبل صدیق خان بلوچ دومرتبہ آزاد حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں ۔2013کے انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے جب انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنادیاتواس سے قبل تحریک انصاف نے جن چارحلقوں کوکھولنے کامطالبہ کیاتھاان میں یہ حلقہ بھی شامل تھالیکن آج تین دفعہ آزاد حیثیت سے جیتنے والے صدیق خان بلوچ ن لیگ کے ٹکٹ پربری طرح ہاررہے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کاکہناہے کہ ن لیگ کاٹکٹ صدیق بلوچ کوبھی لے ڈوباہے ۔اگروہ آزادحیثیت سے کھڑے ہوتے توشایدجہانگیرخان ترین کوٹف ٹائم دیتے ۔