لودھراں (نیوزڈیسک) لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیرخان ترین نے کہاہے کہ وہ آج ہونے والے انتخابات میں اس وقت تک گھر نہیں جائیں گے جب تک وہ این اے 154کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج خود حاصل نہیں کر لیتے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہانگیرترین نے کہاکہ ن لیگ ہمیشہ رات کونتائج تبدیل کرتی ہے اس لئے وہ تمام نتائج کے لئے تمام پولنگ سٹیشنوں پرجاکر خودپرائزیڈنگ افسران سے نتائج وصول کرنے کے بعد گھرجائیں گے ۔واضح رہے کہ اس وقت تک موصولہ نتائج کے مطابق جہانگیرخان ترین کوبرتری حاصل ہے ۔