لاہور(نیوزڈیسک) شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری سے انکی رہائش گاہ پر طویل ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ ملک و قوم کیلئے پوری زندگی حاضر ہے،با مقصد جدوجہد جاری رہے گی۔ملک پر دہشتگردوں کی حکومت ہے۔مریض کے مرنے سے قبل معالج علاج شروع کرے جتنی دیر ہوگی علاج اتنا ہی مشکل ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ معالج سے میری مراد اس ملک کے ادارے،محب وطن عوام اور پڑھے لکھے حلقے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساری برائیوں کی جڑ الیکشن کمیشن ہے،لودھراں کے حلقے این اے 154 میں کروڑوں اربوں روپے لٹائے جا رہے ہیں۔ہمارے مخالف امیدوار کے پاس لوٹ مار کی دولت جبکہ ہمارے امیدوار خواجہ عامر فرید کوریجہ کے پاس کردار کی دولت ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ 2016اہم سال ہے،ایک شریف نہیں ہو گا۔جس جنرل راحیل کو میں جانتا ہوں وہ ایکسٹینشن نہیں لے گا۔