لودھراں( نیوزڈیسک ) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع۔ تفصیلات کے مطابق این اے154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج میں تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین 9100 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے۔ جبکہ ن لیگ کے صدیق خان بلوچ نے اب تک 6250 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اب نئی موصولہ اطلاعات کے بعد اب ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ کے ووٹوں کی تعداد 9600جب کہ جہانگیرخان ترین نے 9112ووٹ حاصل کئے ہیں ۔شروع میں موصولہ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوارجہانگیرخان ترین کوبرتری حاصل تھی لیکن اب ن لیگ کے امیدوارصدیق خان بلوچ کی برتری کی اطلاعات موصول ہوناشروع ہوگئی ہیں ۔