اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے جس کے بعد ان کی کابینہ بھی خود بخودتحلیل ہوگئی ہے ۔جبکہ معاہدہ مری کے مطابق اب ن لیگ باقی ڈھائی سال بلوچستان کے وزیراعلی سردارثناءاللہ زہری ہونگے اوران کی کابینہ کے بارے میں ابھی فیصلہ ہوناباقی ہے ۔