کراچی(نیوزڈیسک)پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران عبدالستارایدھی سینٹر سے 14کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ،زیورات دیگر سامان لوٹنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے کے سونے کے زیورات برآمد کرلیے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 5کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے عبداللہ شیخ نے اے سی ایل سی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔انہوں نے بتایا کہ مشہور سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے فلاحی ادارے کے ہیڈ آفس میں 2014میں ہونے والی ڈکیتی جس میں ملزمان نے 14کروڑ روپے مالیت سے زائد کے زیورات ،نقدی اور پرائز بونڈ لوٹے تھے کے مرکزی ملزم عمیر شاہ کو اے سی ایل سی کے ایس ایس پی سید عرفان علی بہاد کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر کورنگی میں کارروائی کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ اس سے قبل ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے 4ملزمان گرفتار کیے جاچکے تھے۔ملزم عمیر شاہ کی نشاندہی پر واردات کے بعد دبئی فرار ہوجانے والے ملزم جام اختر کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر طلائی زیوارت اندازاً 5کلو گرام اس کے صحن سے برآمد کرلیے گئے۔جام اختر کے بھائی اجمل کو اس سے قبل گرفتار کیا جاچکا ہے۔ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ ایک دوسری کارروائی کے دوران اے سی ایل سی ٹیم نے چار ملزمان محمد نعیم ولد مبین خان ،عرفان شاہ ولد نواب شاہ ،محمد حسین ولد کرامت اللہ اور محمد عابد ولد ناصر کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سوزوکی مہران ATP-351برآمد کرلی ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی پولیس پارٹی نے 2ملزمان عاطف مسیح ولد عارف مسیح اور شہزاد ولد کرشان کو گرفتار کیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ شارع نور جہاں کے علاقے میں نقدی چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کے دوران سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر کو دو لاکھ روپے نقد انعام اور اسناد کا اعلان کیا جبکہ اپنی جانب سے 50ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ اس واردات میں ملوث 2ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































