اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔بار ترجمان کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد میں اپنی ممبر شپ کروا لی ہے جس کے بعد وہ ڈسٹرکٹ بار کے ووٹر ممبر بھی ہو گئے ہیں سابق چیف جسٹس کا ووٹ نمبر 1942ہے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد وکلاءکی سیاست میں پہلی مرتبہ افتخار محمد چوہدری اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔