اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چین کا ہر باشندہ پاکستان کی دل سے قدر کرتا ہے،چین کے سابق فوجی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) چین کے سابق فوجیوں نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے اچھا دوست اور قابل اعتماددوست ملک ہے جس کے کردار اور خدمات کا ہر چینی معترف ہے۔انکا ملک اور اسکے عوام پاکستان کو سب سے اچھا دوست سمجھتے ہیں اور اسکی تمام فوجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔یہ بات چین کے سابق فوجیوں کی تنظیم کے سربراہ زانگ جی نے پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن(پیسا) کے صدر جنرل علی قلی خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایڈمرل تسنیم، ائیرمارشل مسعود اختر، جنرل نعیم اکبر، برگیڈئیر محمود، برگیڈئیر سائمن شروف، میجر فاروق حمید خان ،برگیڈئیر رﺅف اور دیگربھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دے کر امن یقینی بنایا ہے جس کا اثر پورے خطے پر پڑا ہے۔دونوں ملک فوجی و اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں جو انکی بڑھتی دوستی کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا اور یقین دلایا کہ پاکستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قربانیوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ان مسائل کے خلاف چین کی پاکستان کو ہمیشہ معاونت حاصل رہے گی اورکوریڈور پروجیکٹ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے پیسا کے وفد کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی جو قبول کر لی گئی۔ اس موقع پر جنرل علی قلی خان نے کہا کہ ہماری دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری، شہد سے میٹھی اور فولاد سے مضبوط ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی راہداری اور شاہراہ ریشم کی تجدید و مرمت سے چین ایک عالمی قوت بن کر ابھرے گا جس کا فائدہ پاکستان کو بھی ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ اب چین متعدد اہم عالمی اور علاقائی معاملات میں خاموش تماشائی نہیں بلکہ اہم سٹیک ہولڈر ہے جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انھوں نے یقین دلایا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے اور دیتا رہے گا۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی آزادی کی جنگ لڑی اور اسکی تاریخ قابل فخر کارناموں سے بھری پوئی ہے۔میٹنگ کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا جس سے سارا خطہ فائدہ اٹھائے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…