پشاور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام اپنے فیصلے خود کریں گے،انہیں اختیارات ملنے چاہئیں اور پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے، جو تبدیلی آئے گی قبائلی عوام کی مشاورت سے آئے گی ،فاٹا کی تعمیر نو کیلئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے کیونکہ دہشت گردوں سے جنگ میں پورا علاقہ متاثر ہوا ہے۔وہ بدھ کو وزیر اعلی ہاو¿س پشاورمیں قبائلی جرگے سے خطاب کررہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے لوگ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں سے جنگ میں پورا علاقہ متاثر ہوا اور سب سے زیادہ نقصان فاٹا کو ہوا،فاٹا کی تعمیر نو کیلئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں انگریزوں کے نظام کو ختم ہونا چاہیے فاٹا کے عوام اپنے فیصلے خود کرینگے ،جو بھی تبدیلی آئے گی قبائلی عوام کی مرضی سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو اختیارات ملنے چاہیے ،قبائلی علاقے میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی تبدلی آئے قبائلی عوام کی مشاورت سے آئے،قبائلی فاٹا کے عوام کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے۔