اسلام آباد (نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائے۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے رہنما راجہ فاضل حسین تبسم کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ میں فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ںنے کہا کہ مرحومہ نے اپنی 80 سال میں ایسی نسل تیار کی جو خدمت خلق اور تعلیم کے میدان میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے راہنما مرحومہ کے بیٹے راجہ فاضل حسین تبسم نے سینیٹر سراج الحق کو بتایا کہ والدہ مرحومہ نے ہمیں تحریک آزاد کشمیر اور خدمت خلق کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں مستحق بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تعلیمی اداروں کے قیام میں میری والدہ کی راہنمائی اور سرپرستی ہمیشہ شامل رہی ہے۔ ان کی تربیت اور دعا¶ں کی وجہ سے آج ہم وطن عزیز کے چار ہزار بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو والدہ مرحومہ کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما طارق بٹ مرحومہ کے پسماندگان، راجہ آغا محمد خان، راجہ عبدالقدیر خان، حافظ امتیاز علی تاج، حافظ عبدالباسط، حافظ سراج، اسامہ عاشق ، حذیفہ بن عبدالقدیر اور طلحہ بن عبدالقدیر بھی موجود تھے