لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل میں تحریری بیان جمع کرادیا ہے۔سردار ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری پر تحریری بیان جمع کرایا۔چوالیس صفحات پر مشتمل تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیان حلفی اور انتخابی عذرداری قانون کے مطابق نہیں۔این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی۔الیکشن قانون کے مطابق ہوا۔تحریری بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی طرف سے جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے گئے۔حلقہ میں ووٹوں کے اندراج، اخراج اور منتقلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریری جواب کے ساتھ پندرہ پولنگ ایجنٹس کے بیان حلفی بھی جمع کرائے ہیں۔