لاہور (نیوزڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر پولیس و انتظامی افسران عید میلاد النبی اور کرسمس کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے جانفشانی اور محنت سے فرائض سرانجام دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عید میلاد النبی کے جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔