اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز اور عملے نے کرپشن کی روک تھام کا حلف لیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ویب ڈیسک) لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نئے بھرتی ہونے والے عملے نے بجلی کی تقسیم کے اس ادارے سے کرپشن کے خاتمے کا حلف اٹھایا ہے۔اس تقریب کے دوران لیسکو کے عملے نے غلط کاریوں کے حوالے سے چشم کشا انکشافت کیے۔یہ تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، اس موقع پر دیگر کے علاوہ لیسکو بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر مصدق ملک ، لیسکو کے سی ای او قیصر زمان اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق نے پیشہ وارانہ اخلاقیات اور دیانتداری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہر کسی کو اپنے من میں جھانکنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ یہ جان سکے کہ اس نے اب کیا کچھ کیا ہے اور یہ کہ آئندہ وہ کیا کرے گا۔ بجلی کے نقصان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کمپنی کا 12سے13فیصد خسارہ حقیقی خسارہ نہیں کیونکہ اگر صنعتی صارفین کو الگ کر دیاجائے تو گھریلو صارفین کے شعبے میں خسارہ 20سے 22فیصد ہے جنگ رپورٹر منور حسن کے مطابق زراعت کے شعبے میں خسارہ 27فیصد تک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو میں غلط بلنگ ہورہی ہے کچھ صارفین سے کم جبکہ دیگر سے زیادہ بل وصول کیے جارہے ہیں جس سے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔انہوں نے گزشتہ دو برس کے دوران لیسکو کی جانب سے 9ارب اور 4ارب روپے منافع کو تخمینے سے زائد بتایا ہےانہوں نے نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی اوز سے کہا کہ وہ سامنے آئیں اور بجلی کے شعبے میں کرپشن سے لڑنے کےلیے حلف اٹھائیں۔ ان کی جانب سے دعوت ملنے پر متعدد ایس ڈی اوز نے اسٹیج پر آکر کرپشن کے خلاف حلف اٹھایا اور غلط کاریوں کی نشاندہی کی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…