ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کارروائی کی۔ جس میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق کاونٹر ٹیرر رزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈی جی خان کے علاقے وڈور میں کارروائی کی۔اس دوران سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ کارروائی میں 5دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔