ساہیوال(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم عبدالمجید نے 2 افراد کو قتل کیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نے 2001ء میں دوہرے قتل کا مرتکب ہوا تھا۔