اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں پہلے ،دوسرے اورتیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے آزادامیدواروں سے کہاہے کہ وہ سات روز میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرکے پارٹی سربراہ کااس حوالے سے لیٹرپیش کریں۔منگل کو جاری ہونیوالے بیان کے مطابق پنجاب مقامی حکومت انتخابی قواعد 2013ءکے قاعدہ39 کے تحت کامیاب آزادامیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اگرکسی سیاسی جماعت میں شامل ہوناچاہیں توگزٹ نوٹیفکیشن کے سات روزمیں انہیں شامل ہوناہوتاہے چونکہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکاہے اس لئے امیدواران سات روز میں اس حوالے سے بیانات جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کی عذرداریوں کی سماعت کیلئے ٹریبونل بھی بنادیئے گئے ہیں جن سے شکایات کی صورت میںرجوع کیاجاسکتاہے۔