اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر ¾ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی مزید بڑھ گئی ¾ برف باری کے باعث کئی علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ¾رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہےتفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید بڑھنے لگی ¾گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی کالام اور چترال میں موسم ابر آلود رہا ¾ چمن میں کوڑک ٹاپ اور نواحی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی بڑھ گئی۔سندھ سمیت مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ¾موسم خشک ہونے کے باعث لوگوں میں کھانسی اور دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں ¾سندھ کے مختلف شہر وں کو بھی ہواﺅں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پارہ چنار میں منفی 06ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کالام میں 01انچ برفباری ریکارڈکی گئی۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔