اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رینجر ز کے معاملے پر وفاق کو جو کرنا ہے کر کے دیکھ لے ،ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے جوابی خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار کو قائم علی شاہ سے کس بات کا خوف ہے اور انہیں قائم علی شاہ سے بات کرتے ہوئے کس بات کی شرم آتی ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق کو جو کرنا ہے کر کے دیکھ لے ،ہم اپنے موقف پر قائم ہیں ۔