کراچی، اسلام آباد(نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیا ن ایک نئی جنگ چھڑ گئی ۔وفاق کا خط موصول ہونے پر پیپلز پارٹی کے وفاقی حکومت پر برس پڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کی سمری کو وفاق نے مسترد کرتے ہوئے رینجرز کو تمام تر اختیارات سونپ دیئے جس پر پیپلز پارٹی کا سخت رد عمل آیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس ملک میں بادشاہت ہے کہ وفاق کا حکم مانیں، وزیر اعظم بادشاہ نہیں ہیں،سندھ میں تمام اختیارات رینجرز کو نہیں دے سکتے،معلوم نہیں وزیر داخلہ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں ؟ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس نے صورتحال خراب کی ہے اور کشیدگی کے وہ ذمہ دار ہیں اور ڈاکٹر عاصم کے کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں۔سندھ اسمبلی کی قرار داد کو کیوں غلط سمجھا جارہا ہے۔وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے متعلق وفاق کاسندھ کو نو ارب دینے کا دعویٰ غلط ہے۔وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کرکے غیر آئینی اقدام کیا ہے۔