اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سندھ میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرزکے اختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دیدی ہے،میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرزکے اختیارات میں 60دن کی توسیع کی منظوری دیدی ہے اورسندھ حکومت کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 143کے تحت وفاقی قانون کوصوبائی قانون پرترجیح ہوتی ہے ،انسداددہشتگردی کاقانون وفاقی قانون ہے جسے سندھ حکومت تبدیل نہیں کرسکتی اورنہ ہی رینجرزکے اختیارات پرکوئی قدغن لگایاجاسکتاہے ،رینجرزانسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت کام کررہی ہے اوراسی ایکٹ کے تحت کام کرنے کی مجازہے ان اختیارات کومحدودنہیں کیاجاسکتا،وفاق نے آئین کے آرٹیکل 148کے تحت رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی منظوری دی ہے