اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دور میں ملک میں بھاری مقدار میں بیرونی سرمایہ کاری آئی ۔ پاکستان قدرتی وسائل اور توانائی سے مالا مال ہے۔ ریاست و عوام کی ترقی حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دور میں پاکستان کا امیج بین الاقوامی سطح پر بہت بہتر ہوا ہے اور پاکستان جغرافیائی طور پر پرکشش ہے۔ پاکستان میں صاف و شفاف انصاف اور فوری انصاف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارتی و معاشرتی لحاظ سے پوری دنیا کیلئے اہم ہے اور میرے دور میں برآمدات بڑھ چکی تھیں پاکستانی عوام معاشی طور پر خوشحال تھے کیونکہ ہماری حکومت کی پالیسی عوام دوست تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کافی لوگ ٹیکس نہیں دیتے اور سرمایہ چھپاتے ہیں اس کے علاوہ ان کا کہنا تھاکہ آج پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری باکل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ میرے دور حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری بہت آئی ہے جو کہ ملک و قوم کی معاشی حالت میں بہت بہتری آرہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور توانائی سے مالا مال ہے اور پاکستان کو بہتر پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام میں مایوسی پیدا ہورہی ہے اور معاشی طور پر عوام کو مزید کمزور کیا جارہا ہے اور غربت کی شرح میں بے دریغ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست و عوام کی ترقی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جو کہ اس وقت عوام کی فلاح و بہبود نہ ہونے کے برابر ہے ۔ سابق صدر کا کہان تھاکہ پاسکتان جغرافیائی طور پر ایک پرکشش حیثیت رکھتا ہے جو کہ عالمی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔