ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

دہشتگردی کےخلاف 43رکنی اسلامی اتحاد ، آخرن لیگ بھی بول پڑی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نثار محمد نے کہا ہے کہ 34 اسلامی ممالک کے اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ پارلیمنٹ میں سیر حاصل بحث کے بعد کیا جائے ۔تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ملکوں کے حالا ت اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے باہمی اخوت کے رشتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک درپیش معاشی ، اقتصادی مسائل کے خاتمے اور دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے آزادانہ خارجہ پالیسی پر عمل کریں ۔سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ عالمی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے پاکستان نے معاشی تباہی کے علاوہ ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان کا آج تک کسی بھی عالمی اتحاد میں شمولیت کا فائدہ نہیں ہوا ۔پاکستان کی مجوزہ اسلامی اتحاد میں شمولیت سے مشرق وسطیٰ اور شط العرب کے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے منفی پیغام جائے گا۔دو مسلمان اسلامی ممالک باہمی جنگوں میں ایک دوسرے کے خلاف فریق بننے کی بجائے ثالث کا کردار ادا کیا جانا چاہیے ۔سینیٹر نثار محمد نے ایوان بالاء میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کی طرف سے واضع جواب نہ دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام کی ترجمان پارلیمنٹ اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…