پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شپ کیلئے تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی اور مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ٹی آئی کی امیدوار ستتر ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں۔ ان کے مخالف امیدوار کو سینتیس ووٹ ملے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد مہر تاج روغانی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔ اس سے پہلے ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر اپوزیشن ارکان سراپا احتجا ج بن گئے، شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاج کے باعث پولنگ بھی روکنا پڑی۔ اسپیکر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ووٹ کینسل کرنے کی تنبیہہ کے بعد ووٹنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔ بیلٹ پیپر پولنگ ایجنٹ کو دکھانے پر قومی وطن پارٹی کے رکن اسمبلی بخت بیدار کا ووٹ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
تحریک انصاف نے تبدیلی کی نئی تاریخ رقم کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































