بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کمی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں سال کے پہلے 5مہینوں میں پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں 21فیصد اضافہ ہوا ہے ۔غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی سے لیکر نومبر تک پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات مجموعی طور پر 2.56میٹرک ٹن رہی جبکہ گذشتہ سال جولائی اور نومبر کے مہینے میں پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات3.45میٹرک ٹن رہی جریدے کے مطابق پاکستان کے شمال میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں نے 1.63میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا جس میں مجموعی طور پر گذشتہ سال کے مقابلے میں 25.2فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مقامی سطح پر 14.6فیصد اضافے کے ساتھ 10.2میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا ہے جریدے کے مطابق پاکستان کے جنوب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں نے 21.1فیصد اضافے کے ساتھ 2.04میٹرک ٹن سیمنٹ فروخت کیاجبکہ 26.6فیصد کمی کے ساتھ 0.93میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ہے پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ کمی افغانستان کو سیمنٹ کی برآمد میں ہوئی ہے جس کی ایک وجہ سے ایران سے افغانستان کو سستے نرخوں سیمنٹ کی فراہمی اور افغانستان میں تعمیر نو کے کاموں میں کمی آنا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کا سیمنٹ دنیا بھر میں بہترین کوالٹی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…