ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب کر لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں چئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی اورمن پسند اداروں کوڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت,وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو اکیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قوانین کے تحت چئیرمین پیمرا کے عہدے کے لئے کم ازکم تعلیمی قابلیت پوسٹ گریجوائٹ مقرر ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر ابصار عالم کو گریجوایٹ ہونے کے باوجود میرٹ کے برعکس عارضی طور پر اس عہدے پر تعینات کر دیا.انہوں نے کہا کہ چئرمین پیمرا کے عہدے پر عارضی تعیناتی قوانین کے برعکس ہے.سپریم کورٹ کے فیصلے اور قوانین کی روشنی میں حکومت اس عہدے پر میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوار کو ہی پیمراء کے چئیرمین کے طور پر مستقل بنیادوں پر تعینات کر سکتی ہے.انہوں نے کہا کہ حکومت ابصار عالم کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے ذریعے من پسند اداروں کو ڈی ٹی ایچ لائسنس فراہم کرنا چاہتی ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی فراہمی کا عمل روک دیا گیا ہے۔سرکاری وکیل نے حکومتی جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی.جس پر عدالت نے وفاقی حکومت,وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو اکیس جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…