اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پمز انتظامیہ کی غفلت ،سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 2افراد جاں بحق 

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پمز ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ،سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ،زخمیوں کو برن سینڑ میں جگہ فراہم نہ کرنے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی جس پر حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے لواحقین سے مذاکرات کر کے مشتعل ہجوم کو منتشر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پمز ہسپتال میں برن سینٹر میں جگہ نہ ملنے کے باعث سلینڈ ر دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ہیں ، پمز انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کیے جانے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا اور زخمیوں کی موت کاذمہ دار پمز انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی ہے ، احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے مذاکرات کر کے مشتعل ہجوم کو منتشر کیا ، واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں سلینڈر دھماکے کے نتیجہ میں 6افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں پمزہسپتال منتقل کیا گیا تھا زخمیوں کی حالات تشویشناک تھی اور 60فیصد سے زائد جسم جھلس چکا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو برن سینٹر میں جگہ فراہم کی گئی اور نہ ہی مناسب علاج کیا گیا جس کی وجہ سے 2زخمی زخموں ک تاب نہ لاتے ہوے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…