چارسدہ(نیوزڈیسک)چارسدہ میں بھائی اور بہن نے ملکر اپنے والد کمال احمد، دو سوتیلے بھائیوں اور داد ا کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کر لیاہے۔پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثا ءکے حوالے کیا گیا ۔ پولیس کو اپنی رپورٹ میں مقتول کمال احمد کی بیوہ طاہرہ بیگم نے بتایا کہ ان کے مقتول شوہر نے پانچ شادیاں کی تھی جس میں ایک بیوی فوت ہو چکی ہے ۔ایک سال قبل ان کے شوہر کمال احمد نے ملزمان کی والدہ کو افغانستان میں فروخت کیا تھا۔ جس کا ملزمان کو رنج تھااور آج موقع ملتے ہی انہوں نے والد کمال احمد دوسوتیلے بھائیوں عماد ، مہران اور داد فتح محمد کو بے دردی سے قتل کر دیااور واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔ مقتول کمال احمد کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ خونی واردات میں مقتول کی بیوہ طاہرہ بیگم بھی ملوث ہے ۔