ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

لیگی رہنما سہیل ضیابٹ کا الگ پارٹی بنانے کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)لیگی رہنما سہیل ضیابٹ نے بھی بغاوت کردی اور اپنی الگ پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک انٹر ویو میں سہیل ضیابٹ نے کہا کہ اب نظام کی تبدیلی کا وقت آگیاہے ،تبدیلی آتی نہیں ،نظام تبدیل کرناپڑتاہے ، تبدیلی تب آئے گی جب پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام خود بدلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ نوجوانوں کو بے وقوف بنانیوالے لیڈروں کو تبدیلی کا اصل مقصد سمجھائیں گے ، تعلیمی اداروں سے فارغ ہونیوالے بچے جب اس میدان میں آئیں گے، وہ انقلاب لائیں گے ، ان سے بڑی توقعات ہیں جن سے ہمیشہ پارٹیاں وعدہ کرتی رہیں لیکن وعدے پورے نہیں کیے ، وہ تو ساراکچھ کرناہی ان کے ہاتھ سے کرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو جماعت میں شامل نہیں کرناچاہتے،صرف عوامی خدمت رکھنے والے کارکنان کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا،اراکین اسمبلی صرف گائیڈ کے طورپر پارٹی میں آسکتے ہیں ، ان کی کسی سے ذاتی مخالفت نہیں تاہم اپنا مشن ضرورہے ، ابھی تک بچپن کی نظم نہیں بھولے جس میں کہاگیاتھاکہ ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا۔ملکی موجودہ حالات پر سہیل ضیابٹ کاکہناتھاکہ حالات کے قدموں میں قلندر نہیں گرتا، ٹوٹے جو ستارہ توزمین پر نہیں گرتا۔گرتے ہیں بڑے شوق سے دریاسمند ر میں ، سمندر کبھی کسی دریامیں نہیں گرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…